(۱۹۰۲۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ قَالَ : قُلْتُ لِسَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ : إنَّ الْحَسَنَ وَأَبَا الْعَالِیَۃِ یَجْعَلاَنِ لِلْمُطَلَّقَۃِ الَّتِی قَدْ دُخِلَ بِہَا الْمَتَاعَ وَالَّتِی لَمْ یُدْخَلْ بِہَا الْمَتَاعَ ، فَقَالَ سَعِیدٌ : إنَّمَا کَانَ لَہَا فِی سُورَۃِ الأَحْزَابِ فَلَمَّا نَزَلَتْ سُورَۃُ الْبَقَرَۃِ جُعِلَ لِلَّتِی فُرِضَ لَہَا نِصْفُ الصَّدَاقِ وَلاَ مُتْعَۃَ لَہَا۔
(١٩٠٢٧) حضرت قتادہ (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب (رض) سے عرض کیا کہ حضرت حسن (رض) اور حضرت ابوعالیہ (رض) مدخول بہا اور غیرمدخول بہا دونوں کے لیے متعہ کو لازم قرار دیتے تھے، حضرت سعید (رض) نے فرمایا کہ سورة الاحزاب میں یہی تھا، جب سورة البقرۃ نازل ہوئی تو اس عورت کے لیے مہر کا آدھا فرض کردیا گیا جس کے لیے مہر مقرر ہوا تھا اور اسے متعہ نہیں ملے گا۔