(۱۹۱۶۷) حَدَّثَنَا أَبُو زُکَیر یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِیُّ ، عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَضْلَۃَ قَالَ : طَلَّقْتُ بِنْت عَمٍّ لِی ثَلاَثًا الْبَتَّۃَ فَأَتَیْت سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ أَسْأَلُہُ فَقَالَ : تَعْتَدُّ فِی بَیْتِ زَوْجِہَا حَیْثُ طُلِّقَتْ ، قَالَ : وَسَأَلْت الْقَاسِمَ وَسَالِمًا وَأَبَا بَکْرِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ وَخَارِجَۃَ بْنَ زَیْدٍ وَسُلَیْمَانَ بْنَ یَسَارٍ فکُلُّہُمْ یَقُولُ مِثْلَ قَوْلِ سَعِیدٍ۔
(١٩١٦٧) حضرت عبد الرحمن بن نضلہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے اپنی چچا زادبہن کو تین طلاقیں دے دیں پھر میں حضرت سعید بن مسیب (رض) کے پاس آیا کہ ان سے اس بارے میں سوال کروں۔ انھوں نے فرمایا کہ وہاں اپنے خاوند کے گھر میں عدت گزارے گی جہاں اسے طلاق دی گئی۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے اس بارے میں حضرت قاسم، سالم، ابوبکر بن عبد الرحمن بن حارث ، خارجہ بن زید اور سلیمان بن یسار (رض) سے سوال کیا تو ان سب نے وہی بات کی جو حضرت سعید بن مسیب (رض) نے فرمائی تھی۔