hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 19236

.

ابن أبي شيبة

19236
Ibn Abi Shaybah
(۱۹۲۳۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُطَرَّف ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ عُمَیْرِ بْنِ یَزِیدَ قَالَ : کُنْتُ قَاعِدًا عِنْدَ شُرَیْحٍ فَجَائَ رَجُلٌ یُخَاصِمُ امْرَأَتہ فَقَالَتْ : طَلَّقَنِی وَلَمْ یُعْلِمْنِی الرَّجْعَۃَ حَتَّی مَضَتْ عِدَّتِی وَتَزَوَّجْت وَدَخَلَ بِی زَوْجِی فَقَالَ شُرَیْحٌ : أَلاَ أَعْلَمْتہَا الرَّجْعَۃَ کَمَا أَعْلَمْتہَا الطَّلاَقَ ؟ فَلَمْ یَرُدَّہَا عَلَیْہِ۔
(١٩٢٣٧) حضرت عمیر بن یزید (رض) فرماتے ہیں کہ میں حضرت شریح (رض) کے پاس بیٹھا تھا کہ ایک آدمی اپنی بیوی کا جھگڑا لے کرآیا۔ عورت کہتی تھی کہ اس نے مجھے طلاق دی، لیکن رجوع کا نہ بتایا، یہاں تک کہ میری عدت گزر گئی اور میں نے شادی کرلی۔ میرے خاوند نے مجھ سے دخول بھی کرلیا۔ حضرت شریح (رض) نے اس آدمی سے کہا کہ جیسے تم نے اسے طلاق کا بتایا تھا رجوع کا کیوں نہ بتایا ؟ ! پھر آپ نے عورت اسے واپس نہ کی۔