حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ قَالَ :
(۱۹۲۴۶) حَدَّثَنَا أسْمَاعِیلُ بْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ قَالَ : سَأَلْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ وَمُجَاہِدًا وَعَطَائً عَنِ الْمُتَوَفَّی عَنْہَا زَوْجُہَا ، مِنْ أَیِّ یَوْمٍ تَعْتَدُّ ؟ فَقَالُوا : مِنْ یَوْمِ یَمُوتُ قَالَ : وَسَمِعْت عِکْرِمَۃَ وَنَافِعًا وَمُحَمَّدَ بْنَ سِیرِینَ یَقُولُونَ : عِدَّتُہَا من یَوْمَ یَمُوتُ : وَقَالَ طَلْقُ بْنُ حَبِیبٍ : مِنْ یَوْمِ یَمُوتُ۔
(١٩٢٤٦) حضرت ایوب (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر (رض) ، حضرت مجاہد (رض) اور حضرت عطائ (رض) سے سوال کیا کہ جس عورت کا خاوند فوت ہوجائے وہ کس دن سے عدت گزارے گی ؟ انھوں نے فرمایا کہ جس دن اس کے خاوند کا انتقال ہوا۔ حضرت عکرمہ (رض) ، حضرت نافع (رض) اور حضرت محمد بن سیرین (رض) کو میں نے فرماتے ہوئے سنا ہے کہ وہ اس دن سے عدت گزارے گی جس دن اس کے خاوند کا انتقال ہوا ہے۔ حضرت طلق بن حبیب (رض) بھی یہی فرماتے ہیں۔