hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 19394

.

ابن أبي شيبة

19394
Ibn Abi Shaybah
(۱۹۳۹۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی قَالَ : سُئِلَ سَعِیدٌ ، عَنْ رَجُلَیْنِ قَالَ أَحَدُہُمَا لِطَائِرٍ : إِنْ لَمْ یَکُنْ غُرَابًا فَامْرَأَتُہُ طَالِقٌ ثَلاَثًا ، وَقَالَ الآخَرُ : إِنْ لَمْ یَکُنْ حَمَامًا فَامْرَأَتُہُ طَالِقٌ ثَلاَثًا فَحَدَّثَنَا عَنْ قَتَادَۃَ قَالَ : إذَا طَارَ الطَّائِرُ وَلاَ تَدْرِی مَا ہُوَ فَلاَ یَقْرَبُہَا ہَذَا وَلاَ یَقْرَبُہَا ہَذَا۔
(١٩٣٩٥) حضرت سعید (رض) سے سوال کیا گیا کہ دو آدمیوں نے ایک پرندہ دیکھا، ایک نے کہا کہ اگر یہ کوا نہ ہو تو اس کی بیوی کو تین طلاق اور دوسرے نے کہا کہ اگر یہ کبوتر نہ ہو تو اس کی بیوی کو تین طلاق۔ تو انھوں نے حضرت قتادہ کا قول نقل کیا کہ وہ فرماتے تھے کہ جب پرندہ اڑا اور معلوم نہ تھا کہ وہ کیا ہے تو نہ یہ اپنی بیوی کے قریب جائے اور نہ یہ اپنی بیوی کے قریب جائے۔