hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 19535

.

ابن أبي شيبة

19535
Ibn Abi Shaybah
(۱۹۵۳۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ شَہْرِ بْنِ حَوْشَبٍ قَالَ : تَزَوَّجَ رَجُلٌ امْرَأَۃً عَلَی عَہْدِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَطَلَّقَہَا فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : طَلَّقْتہَا ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : مِنْ بَأْسٍ ؟ قَالَ : لاَ یَا رَسُولَ اللہِ ، ثُمَّ تَزَوَّجَ أُخْرَی ، ثُمَّ طَلَّقَہَا فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : طَلَّقْتہَا ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: مِنْ بَأْسٍ؟ قَالَ : لاَ یَا رَسُولَ اللہِ ، ثُمَّ تَزَوَّجَ أُخْرَی ، ثُمَّ طَلَّقَہَا فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: أَطَلَّقْتَہَا؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ: مِنْ بَأْسٍ؟ قَالَ: لاَ یَا رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی الثَّالِثَۃِ : إنَّ اللَّہَ لاَ یُحِبُّ کُلَّ ذَوَّاقٍ مِنَ الرِّجَالِ وَلاَ کُلَّ ذَوَّاقَۃٍ مِنَ النِّسَائِ۔ (دارقطنی ۵۱۶۷۔ بزار ۱۴۹۸)
(١٩٥٣٦) حضرت شہر بن حوشب (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانے میں ایک آدمی نے کسی عورت سے شادی کی، پھر اسے طلاق دے دی۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ؟ انھوں نے کہا جی ہاں۔ آپ نے فرمایا کوئی وجہ تھی ؟ انھوں نے کہا نہیں۔ انھوں نے پھر کسی عورت سے شادی کی، پھر اسے طلاق دے دی۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ؟ انھوں نے کہا جی ہاں۔ آپ نے فرمایا کوئی وجہ تھی ؟ انھوں نے کہا نہیں۔ انھوں نے پھر کسی عورت سے شادی کی، پھر اسے طلاق دے دی۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ؟ انھوں نے کہا جی ہاں۔ آپ نے فرمایا کوئی وجہ تھی ؟ انھوں نے کہا نہیں۔ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کو ہر مزے چکھنے والا مرد اور ہر مزے چکھنے والی عورت پسند نہیں ہیں۔