hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 19541

.

ابن أبي شيبة

19541
Ibn Abi Shaybah
(۱۹۵۴۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ الْکُوفِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ فِی رَجُلٍ قَالَ لِغَرِیمِہِ : إِنْ لَمْ أَقْضِکَ حَقَّک قَبْلَ غُرُوبِ الشَّمْسِ فَامْرَأَتُہُ طَالِقٌ ، قَالَ : فَلَقِیَہُ مِنَ الْغَدِ فَزَعَمَ أنَّہُ لَمْ یُعْطِہِ شَیْئًا قَالَ : فَقَالَتْ لَہُ امْرَأَتُہُ : قَدْ طَلَّقْتنِی قَالَ : فَخَاصَمْتہ إلَی الشَّعْبِیِّ فَقَالَ الشَّعْبِیُّ : أَمَّا امْرَأَتُک فَنُدِینُک فِیہَا ، وَأَمَّا الرَّجُلُ فَبَیِّنَتُک فیہا أَنَّک دَفَعْت إلَیْہِ مَالَہُ وَإِلاَّ فَأَعْطِہِ حَقَّہُ۔
(١٩٥٤٢) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک شخص نے اپنے قرض خواہ سے کہا کہ اگر میں نے غروب شمس سے پہلے تیرا حق ادا نہ کیا تو میری بیوی کو طلاق۔ پھر وہ اس سے اگلے دن ملا اور اس نے کہا کہ اس نے کوئی چیز ادا نہیں کی۔ اس کی عورت نے اس سے کہا کہ تو نے مجھے طلاق دے دی ہے۔ پھر وہ یہ مقدمہ لے کر حضرت شعبی (رض) کے پاس گئی۔ حضرت شعبی (رض) نے کہا کہ جہاں تک تمہاری بیوی کا سوال ہے تو وہ ہم تمہاری دین داری پرچھوڑتے ہیں اور جہاں تک آدمی کی بات ہے تو تم گواہی لاؤ کہ تم نے اس کا حق ادا کردیا ہے ورنہ اس کا حق ادا کرو۔