(۱۹۵۴۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ قَالَ : إذَا کَانَ لِلْمَرْأَۃِ صَبِیٌّ مُرْضَعٌ فَہِیَ أَحَقُّ بِہِ وَلَہَا أَجْرُ الرَّضَاعِ مِثْلُہَا إِنْ قَبِلَتْہُ ، وَإِنْ لَمْ تَقْبَلْہُ اسْتَرْضَعَ لَہُ مِنْ غَیْرِہَا إِنْ قَبِلَ الصَّبِیُّ مِنْ غَیْرِہَا فَذَلِکَ ، وَإِنْ لَمْ یَقْبَلْ جُبِرَتْ عَلَی رَضَاعِہِ وَأُعْطِیَتْ أَجْرَ مِثْلِہَا۔
(١٩٥٤٥) حضرت ضحاک (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی عورت کا دودھ پینے والا بچہ ہو تو وہ اس کو دودھ پلانے کی زیادہ حقدار ہے، اور اس اس جیسی عورتوں کے برابر بدلہ ملے گا اگر وہ دودھ پلانے کو قبول کرلے۔ اور اگر وہ قبول نہ کرے تو کسی اور سے دودھ پلوایا جائے گا۔ اگر بچہ کسی اور عورت کا دودھ پینے لگے تو ٹھیک ورنہ اس کی ماں کو دودھ پلانے پر مجبور کیا جائے گا اور اسے اس کی قیمت دی جائے گی۔