hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 19586

.

ابن أبي شيبة

19586
Ibn Abi Shaybah
(۱۹۵۸۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِیُّ قَالَ : حدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَیْمُونٍ ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ : کَانَتْ أُمُّ کُلْثُومٍ تَحْتَ الزُّبَیْرِ بْنِ الْعَوَّامِ ، وَکَانَ رَجُلاً شَدِیدًا عَلَی النِّسَائِ فکرہتہ فَسَأَلَتْہُ أَنْ یُطَلِّقَہَا وَہِیَ حَامِلٌ ، فَأَبَی ، فَلَمَّا ضَرَبَہَا الطَّلْقُ أَلَحَّتْ عَلَیْہِ فِی تَطْلِیقَۃٍ ، فَطَلَّقَہَا وَاحِدَۃً وَہُوَ یَتَوَضَّأُ ، ثُمَّ خَرَجَ فَأَدْرَکَہُ إنْسَانٌ فَأَخْبَرَہُ أَنَّ أُمَّ کُلْثُومٍ قَدْ وَضَعَتْ حَمْلَہَا ، قَالَ : خَدَعَتْنِی خَدَعَہَا اللَّہُ ، فَأَتَی النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ ذَلِکَ لَہُ وَأَخْبَرَہُ بِالَّذِی صَنَعَتْ فَقَالَ : سَبَقَ کِتَابُ اللہِ فِیہَا ، اخْطُبْہَا فَقَالَ : إنہا لاَ تَرْجِعُ لِی أَبَدًا۔ (ابن ماجہ ۲۰۲۶۔ بیہقی ۴۲۱)
(١٩٥٨٧) حضرت عمرو بن میمون (رض) اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ام کلثوم (رض) حضرت زبیر بن عوام (رض) کے نکاح میں تھیں۔ وہ عورتوں پر سختی کرنے والے آدمی تھی۔ جس کی وجہ سے وہ انھیں ناپسند کرتی تھیں۔ انھوں نے حالت حمل میں حضرت زبیر (رض) سے طلاق کا مطالبہ کیا لیکن انھوں نے انکار کردیا۔ جب انھیں درد زہ ہونے لگا تو انھوں نے ایک طلاق کا پرزور مطالبہ کیا۔ حضرت زبیر (رض) وضو کررہے تھے انھوں نے ایک طلاق دے دی۔ جب وہ باہر آئے تو انھیں کسی نے بتایا کہ حضرت ام کلثوم (رض) نے بچے کو جنم دے دیا ہے۔ حضرت زبیر (رض) نے کہا اللہ اس کا ناس کرے اس نے مجھے دھوکا دیا ! پھر وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حاضر ہوئے اور ان سے قصہ عرض کیا تو آپ نے فرمایا کہ اللہ کی کتاب غالب آگئی، تم انھیں نکاح کا پیام بھیج سکتے ہو۔ حضرت زبیر (رض) نے فرمایا کہ اب وہ کبھی میرے نکاح میں واپس نہیں آئیں گی۔