(۱۹۵۹۳) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنْ أَبِی الْعَلاَئِ ، عَنِ الْحَسَنِ فِی رَجُلٍ قَالَ لامْرَأَتِہِ : إِنْ دَخَلْت دَارَ فُلاَنٍ فَأَنْتِ طَالِقٌ فَہُدِمَتِ الدَّارُ قَالَ : إذَا ہُدِمَتِ الدَّارُ فَلَیْسَ بِطَلاَقٍ وَقَالَ ابْنُ ہَاشِمٍ : إذَا کَانَتِ الدَّارُ فِی مِلْکِ الرَّجُلِ فَہُدِمَتْ ، أَوْ کَانَتْ طَرِیقًا فَدَخَلَتْہُ فَقَدْ وَقَعَ عَلَیْہَا الطَّلاَقُ۔
(١٩٥٩٣) حضرت حسن (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر تو فلاں شخص کے گھر میں داخل ہوئی تو تجھے طلاق ہے اس کے بعدوہ گھرگر گیا تو کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اگر گھر گرادیا گیا تو طلاق نہیں ہوگی۔ حضرت ابو ہاشم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر گھر اس آدمی کا تھا اور یا راستہ بن گیا اور وہ عورت وہاں سے گذری توا سے طلاق ہوجائے گی۔