(۱۹۶۰۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ قَالَ : حدَّثَنَا بَشِیرُ بْنُ سَلْمَانَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عبَّاسٍ قَالَ : إنِّی أُحِبُّ أَنْ أَتَزَیَّنَ لِلْمَرْأَۃِ ، کَمَا أُحِبُّ أَنْ تَتَزَیَّنَ لِی الْمَرْأَۃُ ، لأَنَّ اللَّہَ تَعَالَی یَقُولُ : (وَلَہُنَّ مِثْلُ الَّذِی عَلَیْہِنَّ بِالْمَعْرُوفِ) وَمَا أُحِبُّ أَنْ أَسْتَنْطِفَ حَقِّی عَلَیْہَا ، لأَنَّ اللَّہَ تَعَالَی یَقُولُ : {وَلِلرِّجَالِ عَلَیْہِنَّ دَرَجَۃٌ}۔
(١٩٦٠٨) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پسند ہے کہ میں عورت کے لیے خوبصورت بنوں جس طرح مجھے یہ بات پسند ہے کہ وہ میرے لیے خوبصورتی اختیار کرے۔ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ان کے لیے بھی وہ حقوق ہیں جو ان پر ذمہ داریاں ہیں۔ اور میں یہ بھی نہیں چاہتا کہ میں اس سے اپنا حق پورا پورا لوں کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ مردوں کا عورتوں پر ایک درجہ ہے۔