(۱۹۶۱۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ وَمُجَاہِدًا عَنْ رَجُلٍ کَانَتْ عِنْدَہُ امْرَأَۃٌ قَدْ دَخَلَ بِہَا ، فَتَزَوَّجَ عَلَیْہَا امْرَأَۃً ، فَقَالَتِ امْرَأَتُہُ الأُولَی : أَجْعَلُ لَکَ جُعْلاً عَلَی أَنْ تُطَلِّقَنِی تَطْلِیقَۃً ، وَتُطَلِّقَ امْرَأَتَکَ ہَذِہِ تَطْلِیقَۃً ، فَفَعَلَ فَقَالَ الْحَکَمُ : بَانَتَا جَمِیعًا ، وقَالَ مُجَاہِدٌ : بَانَتِ الَّتِی لَمْ یَدْخُلْ بِہَا ، وَوَقَعَ عَلَی الأُخْرَی تَطْلِیقَۃٌ۔
وَقَالَ وَکِیعٌ : والناس عَلَی قَوْلِ الْحَکَمِ۔
(١٩٦١٣) حضرت عبداللہ بن حبیب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم (رض) اور حضرت مجاہد (رض) سے سوال کیا کہ اگر کسی آدمی کے نکاح میں کوئی ایسی عورت ہو جس سے اس نے دخول کیا ہو۔ پھر وہ ایک اور عورت سے شادی کرلے اور پہلی بیوی یہ کہے کہ میں تمہیں اس بات پر اتنا معاوضہ دیتی ہوں کہ تم مجھے بھی ایک طلاق دے دو اور اس عورت کو بھی ایک طلاق دے دو ، اس آدمی نے ایسا ہی کیا تو اس صورت میں کیا حکم ہے ؟ حضرت حکم (رض) فرماتے ہیں کہ دونوں بائنہ ہوجائیں گی۔ حضرت مجاہد (رض) فرماتے ہیں کہ جس سے دخول نہیں کیا وہ بائنہ ہوجائے گی اور دوسری پر ایک طلاق واقع ہوگی۔