hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 19617

.

ابن أبي شيبة

19617
Ibn Abi Shaybah
(۱۹۶۱۸) حَدَّثَنَا عَبِیْدَۃُ بْنُ حُمَیْدٍ ، عَنْ رُکَیْنٍ ، عَنْ نُعَیْمِ بْنِ حَنْظَلَۃَ قَالَ : قدِمَ جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ اللہِ عَلَی عُمَرَ فَشَکَا إلَیْہِ مَا یَلْقَی مِنَ النِّسَائِ مِنْ سُوئِ أَخْلاَقِہِنَّ ، قَالَ : فَقَالَ عُمَرُ : إنِّی أَلْقَی مِثْلَ مَا تَلْقَی مِنْہُنَّ ، إنِّی لأَتِی قَالَ : السُّوقَ أَوِ النَّاسَ ، أَشْتَرِی مِنْہُمَ الدَّابَّۃَ ، أَوِ الثَّوْبَ فَتَقُولُ الْمَرْأْۃُ : إنَّمَا انْطَلَقَ یَنْظُرُ إلَی فَتَاتِہِمْ ، أَوْ یَخْطُبُ إلَیْہِمْ ، قَالَ : فَقَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْعُودٍ : أَوَمَا تَعْلَمُ ما شَکَا إبْرَاہِیمُ مِنْ دَرْئٍ فِی خُلُقِ سَارَۃَ ، فَأَوْحَی اللَّہُ إلَیْہِ : إنَّمَا ہِیَ مِن ضِلَعٍ فَخُذِ الضِّلْعَ فَأَقِمْہُ ، فَإِنِ اسْتَقَامَ وَإِلاَّ فَالْبَسْہَا عَلَی مَا فِیہَا۔
(١٩٦١٨) حضرت نعیم بن حنظلہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت جریر بن عبداللہ (رض) ایک مرتبہ حضرت عمر (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اپنی بیویوں کی بداخلاقی کی شکایت کی۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا کہ جس پریشانی کا سامنا تمہیں ہے مجھے بھی ہے۔ میں جب کبھی بازار جاؤں یا لوگوں سے ملوں ، کوئی جانور یا کپڑا خریدوں تو کہنے لگتی ہیں کہ یہ بازار لڑکیوں کو دیکھنے جاتا ہے اور انھیں نکاح کا پیام دیتا ہے ! یہ سن کر حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے فرمایا کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے اللہ تعالیٰ سے حضرت سارہ (علیہ السلام) کے اخلاق اور ان کی نافرمانی کی شکایت کی تھی تو ان سے کہا گیا تھا کہ عورت پسلی کی طرح ہے، اگر تم اسے سیدھا کرنا چاہو گے تو توڑ دو گے اور اگر اسے چھوڑ دو گے تو ٹیڑھا کردو گے۔ ان کی عادتوں کے باوجود ان کے ساتھ گزارہ کرو۔