(۱۹۶۲۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَاء ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : إِنْ قَرُبَہَا قَبْلَ أَنْ تَمْضِیَ الأَرْبَعَۃُ أَشْہُرٍ فَہِیَ طَالِقٌ ثَلاَثًا ، وَإِنْ تَرَکَہَا حَتَّی تَمْضِیَ الأَرْبَعَۃُ أَشْہُرٍ ، فَقَدْ بَانَتْ مِنْہُ بِوَاحِدَۃٍ ، وَلاَ یَتَزَوَّجُہَا حَتَّی یَمْضِیَ مِنَ السَّنَۃِ أَقَلُّ مِمَّا یَدْخُلُ عَلَیْہِ الإِیلاَئُ ، شَہْرَانِ ، أَوْ ثَلاَثَۃٌ ، وَیَتَزَوَّجُہَا وَلاَ یَقْرَبُہَا حَتَّی تَمْضِیَ السَّنَۃُ وَذَلِکَ رَأْیُ سَعِیدٍ۔
(١٩٦٢٨) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر وہ چار مہینے پورے ہونے سے پہلے اس کے قریب آیا تو اسے تین طلاقیں ہوجائیں گی۔ اور اگر چار مہینے تک اسے چھوڑے رکھا تو وہ ایک طلاق کے ساتھ بائنہ ہوجائے گی، اور وہ اس سے اس وقت تک شادی نہیں کرسکتا جب تک ایلاء سے کم دن یعنی دو یاتین مہینے نہ گزر جائیں۔ پھر وہ اس سے شادی کرلے لیکن ایک سال تک اس کے قریب نہ جائے۔ حضرت سعید (رض) کی بھی یہی رائے تھی۔