(۱۹۶۸۸) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی عَمْرٍو السَّیْبَانِیِّ ، عَنِ ابْنِ مُحَیْرِیزٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : فَارِسُ نَطْحَۃٌ ، أَوْ نَطْحَتَانِ ، ثُمَّ لاَ فَارِسَ بَعْدَہَا أَبَدًا وَالرُّومُ ذَاتُ الْقُرُونِ أَصْحَابُ بَحْرٍ وَصَخْرٍ کُلَّمَا ذَہَبَ قَرْنٌ خَلَفَہ قَرْنٌ مَکَانَہُ ، ہَیْہَاتَ إلَی آخَرِ الدَّہْرِ ، ہُمْ أَصْحَابُکُمْ مَا کَانَ فِی الْعَیْشِ خَیْرٌ۔ (حارث ۷۰۲)
(١٩٦٨٨) حضرت ابن محیریز (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ فارس مسلمانوں سے ایک یا دو مرتبہ جنگ کرے گا پھر اس کے بعد مملکت فارس کا وجود نہ رہے گا۔ روم سینگوں والا ہے وہ سمندر اور چٹانوں کے مالک لوگ ہیں۔ جب ان کا ایک سینگ ختم ہوجاتا ہے تو دوسرا اس کی جگہ لے لیتا ہے۔ آخری زمانے میں یہ ختم ہوجائیں گے۔