hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 19693

.

ابن أبي شيبة

19693
Ibn Abi Shaybah
(۱۹۶۹۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ مَرْثَدَ ، قَالَ : حدَّثَنِی مَنْ سَمِعَ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، قَالَ : مَرَّتِ امْرَأَۃٌ بِابْنِہَا وَزَوْجِہَا قَتِیلَیْنِ ، فَأَتَتِ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَتْ : أَنْتَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَقَدْ أَنْزَلَ اللَّہُ عَلَیْک الْوَحْیَ ، فَإِنْ کَانَ ہَذَانِ مُنَافِقَیْنِ لم نَبْکِہِمَا ، وَلَمْ نُنْعِمْہُمَا عَیْنًا ، وَإِنْ کَانَا غَیْرَ مُنَافِقَیْنِ ، قُلْنَا فِیہِمَا مَا نَعْلَمُ ، قَالَ : أَجَلْ ، لَمْ یَکُونَا مُنَافِقَیْنِ ، لقَدْ تُلُقِّیَا بِثِمَارِ الْجَنَّۃِ ، وَلَقَدْ تَبَاشَرَتْ بِہِمَا الْمَلاَئِکَۃُ ، قَالَ : تَقُولُ الْمَرْأَۃُ : الآنَ حَقٌّ أَلاَ أَبْکِیْہِمَا قَالَ : أَلاَ إنَّکِ مَعَہُمَا۔ (عبدالرزاق ۶۶۹۲)
(١٩٦٩٤) حضرت عمر بن عبد العزیز (رض) فرماتے ہیں کہ ایک غزوہ میں ایک عورت کا بیٹا اور اس کا خاوند فوت ہوگیا۔ وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی اور اس نے کہا کہ آپ اللہ کے رسول ہیں اور اللہ تعالیٰ نے آپ پر وحی نازل کی۔ اگر یہ دونوں منافق تھے تو نہ ہم ان پر روئیں گے اور نہ ان کے بارے میں آنکھیں ٹھنڈی کریں گے۔ اگر یہ دونوں منافق نہیں تھے تو ہمیں ان کے بارے میں کچھ بتا دیجئے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ وہ دونوں منافق نہیں تھے۔ انھیں جنت کے پھل پیش کیے گئے اور فرشتوں نے ان کا استقبال کیا۔ اس عورت نے کہا کہ پھر تو ضروری ہے کہ میں نہ روؤں۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کہ اور سنو ! تم بھی ان کے ساتھ ہوگی۔