hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 19743

.

ابن أبي شيبة

19743
Ibn Abi Shaybah
(۱۹۷۴۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ سُلَیْمٍ الزُّہْرِیُّ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ ، قَالَ : لَمَّا بُعِثَ أَبُو مُوسَی عَلَی الْبَصْرَۃِ کَانَ مِمَّنْ بُعِثَ مَعَہُ الْبَرَائُ ، وَکَانَ مِنْ وَزرَائِہِ وَکَانَ یَقُولُ لَہُ : اختر من عملی ، فَقَالَ : الْبَرَائُ : وَمُعْطِیَّ أَنْتَ مَا سَأَلْتُک ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : أَمَا إنِّی لاَ أَسْأَلُک إمَارَۃَ مِصْرَ ، وَلاَ جِبَایَتَہُ ، وَلَکِنْ أَعْطِنِی قَوْسِی وَرُمْحِی ، وَفَرَسِی وَسَیْفِی ، وَدِرْعِی ، وَالْجِہَادَ فِی سَبِیلِ اللہِ ، فَبَعَثَہُ عَلَی جَیْشٍ ، فَکَانَ أَوَّلَ مَنْ قُتِلَ۔
(١٩٧٤٤) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابو موسیٰ (رض) کو بصرہ بھیجا گیا تو ان کے ساتھ جانے والوں میں حضرت برائ (رض) بھی تھے۔ وہ ان کے نائبین اور وزراء میں سے تھے ۔ حضرت ابو موسیٰ (رض) ان سے فرمایا کرتے تھے کہ آپ اپنے لیے کوئی عہدہ منتخب کرلیجئے۔ حضرت برائ (رض) نے ان سے فرمایا کہ میں جو آپ سے طلب کروں گا آپ مجھے دیں گیْ حضرت ابو موسیٰ (رض) نے فرمایا کہ جی ہاں ! حضرت برائ (رض) نے فرمایا کہ میں آپ سے مصر اور اس کی نواحی بستیوں کی امارت نہیں مانگتا، بلکہ میں آپ سے سوال کرتا ہوں کہ آپ مجھے میری کمان، میرا گھوڑا، میرا نیزہ اور میری تلوار دے دیں اور مجھے اللہ کے راستے میں جہاد کے لیے جانے دیں۔ حضرت ابو موسیٰ (رض) نے حضرت برائ (رض) کو ایک لشکر کے ساتھ بھیج دیا۔ وہ اس لشکر کے سب سے پہلے شہید تھے۔