hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 19789

.

ابن أبي شيبة

19789
Ibn Abi Shaybah
(۱۹۷۹۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِیُّ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَسْأَلُہُ أَنْ یُعْطِیَہُ سَیْفًا ، فَقَالَ : لَعَلِّی إِنْ أَعْطَیْتُک سَیْفًا تَقُومُ بِہِ فِی الْکَیّولِ ، قَالَ : فَأَعْطَاہُ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سَیْفًا فَجَعَلَ یَضْرِبُ بِہِ الْمُشْرِکِینَ وَہُوَ یَقُولُ : إنِّی امْرُؤٌ بَایَعَنِی خَلِیلِی وَنَحْنُ عِنْدَ أَسْفَلِ النَّخِیلِ۔ أَلاَ أَقُومُ الدَّہْرَ فِی الْکَیّولِ أَضْرِبُ بِسَیْفِ اللہِ وَالرَّسُولِ۔
(١٩٧٩٠) حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ مجھے ایک تلوار دیجئے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایسا نہ ہو کہ میں تمہیں تلوار دوں لیکن تم پچھلی صف میں کھڑے ہو جاؤ۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو تلوار دی وہ مشرکین سے لڑائی کرتا جاتا تھا، ساتھ ساتھ یہ شعر پڑھتا تھا۔ (ترجمہ) میں وہ شخص ہوں کہ مجھ سے میرے خلیل نے کھجور کے درختوں کے نیچے کھڑے ہو کر یہ وعدہ لیا ہے کہ میں پچھلی صف میں نہ کھڑا رہوں بلکہ اللہ اور اس کے رسول کی تلوار کو لے کر دشمنوں سے جنگ کروں۔