hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 19828

.

ابن أبي شيبة

19828
Ibn Abi Shaybah
(۱۹۸۲۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : قَالَ رَجُلٌ لِعُمَرَ : یَا خَیْرَ النَّاسِ ، قَالَ : لَسْت بِخَیْرِ النَّاسِ ، أَلاَ أُخْبِرُکم بِخَیْرِ النَّاسِ ؟ قَالَ : بَلَی یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، قَالَ : رَجُلٌ مِنْ أَہْلِ الْبَادِیَۃِ لَہُ صِرْمَۃٌ مِنْ إبِلٍ أوْ غَنَمٍ أَتَی بِہَا مِصْرًا مِنَ الأَمْصَارِ فَبَاعَہَا ، ثُمَّ أَنْفَقَہَا فِی سَبِیلِ اللہِ ، وَکَانَ بَیْنَ الْمُسْلِمِینَ ، وَبَیْنَ عَدُوِّہِمْ ، فَذَلِکَ خَیْرُ النَّاسِ۔
(١٩٨٢٩) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی نے حضرت عمر (رض) کو لوگوں میں بہترین شخص کہہ کر مخاطب کیا۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا کہ میں لوگوں میں سے بہترین شخص نہیں۔ بلکہ لوگوں میں بہترین گاؤں میں رہنے والا وہ شخص ہے جس کے پاس اونٹوں یا بکریوں کا ریوڑ ہو، وہ اسے لے کر شہر کی طرف آئے اور پھر انھیں بیچ کر ان کی قیمت اللہ کے راستے میں خرچ کرے، اور مسلمانوں اور مسلمانوں کے دشمنوں کے درمیان برسر پیکار ہوجائے یہ شخص لوگوں میں سب سے بہتر شخص ہے۔