(۱۹۸۷۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ زَکَرِیَّا ، عَنْ أَبِی بَکْرٍ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُتْبَۃَ ، قَالَ : خَرَجَ عَلَی النَّاسِ بَعْثٌ فِی زَمَنِ مُعَاوِیَۃَ فَکَتَبَ مُعَاوِیَۃُ إلَی جَرِیرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ : إنَّا قَدْ وَضَعْنَا عَنْک الْبَعْثَ وَعَنْ وَلَدِکَ ، فَکَتَبَ إلَیْہِ جَرِیرٌ : إنِّی بَایَعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَی السَّمْع وَالطَّاعَۃِ وَالنُّصْحِ لِلْمُسْلِمِینَ ، فَإِنْ ننشط نَخْرُجُ فِیہِ ، وَإِلاَّ قَوَّیْنَا مَنْ یَخْرُجُ۔ (بخاری ۵۷۔ مسلم ۹۷)
(١٩٨٧٨) حضرت ابوبکر بن عمرو بن عتبہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ (رض) کے زمانے میں لوگوں کو ایک مرتبہ زبردستی جہاد کے لیے بھیجا گیا۔ حضرت معاویہ (رض) نے حضرت جریر بن عبداللہ (رض) کو خط میں لکھا کہ ہم نے آپ کو اور آپ کے بیٹے کو زبردستی نہیں بھیج رہے۔ حضرت جریر بن عبداللہ (رض) نے جواب میں لکھا کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دست اقدس پر امیر کی اطاعت و فرمان برداری اور مسلمانوں کی خیر خواہی کی بیعت کی ہے۔ اگر ہمیں بھیجا جائے گا تو ہم جائیں گے وگرنہ جانے والوں کو قوت فراہم نہیں کریں گے۔