hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 20032

.

ابن أبي شيبة

20032
Ibn Abi Shaybah
(۲۰۰۳۳) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِی عَائِشَۃَ ، عَنْ أَبِی رَزِینٍ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِأَرْنَبٍ ، فَقَالَ : إنِّی رَمَیْت أَرْنَبًا فَأَعْجَزَنِی طَلَبُہَا حَتَّی أَدْرَکَنِی اللَّیْلُ فَلَمْ أَقْدِرْ عَلَیْہَا حَتَّی أَصْبَحْت فَوَجَدْتہَا وَفِیہَا سَہْمِی ، فَقَالَ : أَصْمَیْتَ ، أَوْ أَنْمَیْت ؟ قَالَ : لاَ بَلْ أَنْمَیْت ، قَالَ : إنَّ اللَّیْلَ خَلْقٌ مِنْ خَلْقِ اللہِ عَظِیمٌ ، لاَ یَقْدُرُ قدرہ إِلاَّ الَّذِی خَلَقَہُ لَعَلَّہُ أَعَانَ عَلَی قَتْلِہَا شَیْئٌ انْبِذْہَا۔ (ابوداؤد ۳۸۳)
(٢٠٠٣٣) حضرت ابو رزین فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک خرگوش لایا اس نے کہا کہ میں نے ایک خرگوش کو تیر مارا، میں اسے تلاش نہ کرسکا یہاں تک کہ رات ہوگئی، صبح وہ خرگوش مجھے مل گیا اور اس میں میرا تیر تھا، اب اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ تم نے اسے اسی وقت مار دیا تھا یا وہ بعد میں کسی اور عارض سے مرا تھا ؟ اس نے کہا، نہیں، وہ بعد میں مرا تھا، حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ رات اللہ کی ایک عظیم مخلوق ہے، اس کی حقیقت سوائے اس کے خالق کے کوئی نہیں جان سکتا، شاید اس خرگوش کو کسی اور چیز نے مارا ہو اس لیے اسے پھینک دو ۔