(۲۰۰۷۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ بْنِ جَابِرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مَکْحُولٌ ، أَنَّ رَجُلاً أَتَی فَضَالَۃَ بْنَ عُبَیْدٍ صَاحِبَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِعَصَافِیرَ صَادَہُنَّ بِمِعْرَاضٍ فَمِنْہَا مَا جَعَلَہُ فِی مِخْلاَتِہِ وَمِنْہَا مَا جَعَلَہُ فِی خَیْطٍ ، فَقَالَ : ہَذَا مَا صِدْتُ بِمِعْرَاضٍ ، مِنْہَا مَا أَدْرَکْت ذَکَاتَہُ ، وَمِنْہَا مَا لَمْ أُدْرِکْ ذَکَاتَہُ ، فَقَالَ : مَا أَدْرَکْت ذَکَاتَہُ فَکُلْ ، وَمَا لَمْ تُدْرِکْ ذَکَاتَہُ فَلاَ تَأْکُلْہُ۔
(٢٠٠٧٤) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ ایک آدمی صحابی رسول حضرت فضالہ بن عبید کے پاس کچھ پرندے لے کر آیا جنہیں اس نے معراض سے شکار کیا تھا۔ ان میں سے بعض اس نے تھیلے میں رکھے تھے اور کچھ دھاگے سے باندھ رکھے تھے۔ اس نے کہا کہ ان میں سے کچھ کو میں نے ذبح کیا ہے اور کچھ ذبح کرنے سے پہلے مرگئے۔ حضرت فضالہ نے فرمایا کہ جنہیں تم نے ذبح کیا ہے انھیں کھالو اور جنہیں تم نے ذبح نہیں کیا انھیں مت کھاؤ۔