(۲۰۱۵۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَبَایَۃَ بْنِ رِفَاعَۃَ ، عَنْ جَدِّہِ رَافِعِ بْنِ خَدِیجٍ، قَالَ : کُنَّا مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَنَدَّ بَعِیرٌ فَضَرَبَہُ رَجُلٌ بِالسَّیْفِ فَذُکِرَ لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : إنَّ ہَذِہِ الْبَہَائِمَ لَہَا أَوَابِدُ کَأَوَابِدِ الْوَحْشِ فَمَا غلبکم مِنْہَا فَاصْنَعُوا بِہِ ہَکَذَا۔
(بخاری ۲۴۸۸۔ مسلم ۲۰)
(٢٠١٥٥) حضرت رافع بن خدیج (رض) فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے کہ اتنے میں ایک اونٹ سرکش ہوگیا۔ ایک آدمی نے اسے تلوار مار دی۔ اس بات کا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ذکر کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ یہ پالتو جانوروحشی جانوروں کی طرح بعض اوقات سرکش اور بےقابو ہوجاتے ہیں جو جانور تمہارے بس سے باہر ہوجائیں ان کے ساتھ یونہی کرو۔