(۲۰۱۵۹) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَص ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبَایَۃَ بْنِ رِفَاعَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، قَالَ : قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ : إنَّا نَلْقَی الْعَدُوَّ غَدًا وَلَیْسَ مَعَنَا مُدًی ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَرِنْ ، أَوْ أَعْجِلْ مَا أَنْہَرَ الدَّمَ وَذُکِرَ اسْمُ اللہِ عَلَیْہِ فَکُلُوا مَا لَمْ یَکُنْ سِنٌّ ، أَوْ ظُفْرٌ وَسَأُحَدِّثُکُمْ عَنْ ذَلِکَ ، أَمَّا السِّنُّ فَعَظْمٌ وَأَمَّا الظُّفُرُ فَمُدَی الْحَبَشَۃِ۔ (بخاری ۵۵۴۳۔ ابوداؤد ۲۸۱۴)
(٢٠١٥٩) حضرت عبایہ بن رفاعہ کے دادا فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ! کل دشمن سے ہمارا سامنا ہوگا اور ہمارے پاس کوئی چھری وغیرہ نہیں ہے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اسے ذبح کرو اور جلدی سے اس کی جان نکالو۔ ہر وہ چیز جو خون بہائے اور خون بہاتے وقت اللہ کا نام لیا گیا ہو تو اسے کھالو البتہ دانت اور ناخن کا استعمال نہ کرو ۔ میں تمہیں اس بارے میں بتاتا ہوں کہ دانت ہڈی ہے اور ناخن حبشہ والوں کی چھری ہے۔