(۲۰۱۶۷) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ أَبِی رَجَائٍ ، قَالَ : أَصْعَدْنَا فِی الْحَاجِّ فَأَصَابَ صَاحِبٌ لَنَا أَرْنَبًا فَلَمْ یَجِدْ مَا یُذْکِیہَا بِہِ فَذَبَحَہَا بِظُفُرِہِ فَمَلُّوہَا فَأَکَلُوہَا ، وَأَبَیْتُ أَنْ آکُلَ ، قَالَ : فَلَقِیت ابْنَ عَبَّاسٍ فَذَکَرْت ذَلِکَ لَہُ ، فَقَالَ : أَحْسَنْت حِینَ لَمْ تَأْکُلْ ، قَتَلَہَا خَنْقًا۔
(٢٠١٦٧) حضرت ابو رجاء فرماتے ہیں کہ ہم کانٹوں والی ایک سرزمین میں لمبا سفر کر رہے تھے کہ ہمارے ایک ساتھی نے ایک خرگوش پکڑا، اسے ذبح کرنے کے لیے کوئی چیز نہ ملی تو اس نے اسے اپنے ناخن سے ذبح کردیا، پھر گرم ریت میں بھون کر اسے کھالیا۔ میں نے وہ خرگوش کھانے سے انکار کیا، پھر میں نے حضرت ابن عباس (رض) سے اس کا ذکر کیا تو انھوں نے فرمایا کہ تم نے نہ کھا کر بہت اچھا کیا کیونکہ اسے گلا گھونٹ کر مارا گیا تھا۔