hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 20170

.

ابن أبي شيبة

20170
Ibn Abi Shaybah
(۲۰۱۷۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ سُمَیْعٍ ، عَنْ أَبِی الرَّبِیع سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنْ ذَبِیحَۃِ الْقَصَبَۃِ ، إذَا لَمْ یَجِدْ سِکِّینًا ، فَقَالَ : إذَا فرت فَقَطَعَتِ الأَوْدَاجَ کَقَطْعِ السِّکِّینِ وَذُکِرَ اسْمُ اللہِ فَکُلْ ، وَإِذَا ثُلغت ثلغًا فَلاَ تَأْکُلْ وَسَأَلَتْہُ عَنْ ذَبِیحَۃِ الْمَرْوَۃِ إذَا لَمْ یَجِدْ سِکِّینًا ، فَقَالَ : إذَا بَرَتْ فَقَطَعَتِ الأَوْدَاجَ فَکُلْ ، وَإِذَا ثُلِغت ثلغًا فَلاَ تَأْکُلْ۔
(٢٠١٧١) حضرت ابن عباس (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی آدمی کو چھری نہ ملے اور وہ بانس کی دھار سے ذبح کر دے تو ایسا کرنا کیسا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اگر وہ چھری کی طرح رگیں کاٹ دے اور اس پر ذبح کرنے والے نے اللہ کا نام لیا ہو تو کھالو اور اگر اس سے رگیں نہ کٹیں اور جانور مرجائے تو مت کھاؤ۔ میں نے ان سے چھری نہ ملنے کی صورت میں نوکیلے پتھر سے ذبح شدہ جانور کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اگر وہ رگوں کو کاٹ دے تو کھالو اور اگر رگوں کو نہ کاٹ سکے اور جانور مرجائے تو مت کھاؤ۔