(۲۰۱۹۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی ، عَنْ أَبِی حَیَّانَ ، عَنْ عَبَایَۃَ ، قَالَ : تَرَدَّی بَعِیرٌ فِی رَکِیَّۃٍ ، وَابْنُ عُمَرَ حَاضِرٌ فَنَزَلَ رَجُلٌ لِیَنْحَرَہُ ، فَقَالَ : لاَ أَقْدِرُ أَنْ أَنْحَرَہُ ، فقال ابْنُ عُمَرَ ، اذْکُرِ اسْمَ اللہِ عَلَیْہِ وَأَجْہِزْ عَلَیْہِ مِنْ قِبَلِ شَاکِلَتِہِ فَفَعَلَ ، فَأُخْرِجَ مُقَطَّعًا فَأَخَذَ مِنْہُ ابْنُ عُمَرَ عُشْرًا بِدِرْہَمَیْنِ ، أَوْ بِأَرْبَعَۃٍ۔
(٢٠١٩٨) حضرت عبایہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابن عمر (رض) کی موجودگی میں ایک اونٹ سرکش ہوگیا۔ ایک آدمی نے اسے نحر کرنا چاہا، لیکن اس کے لیے ایسا ممکن نہ ہوا۔ حضرت ابن عمر (رض) نے فرمایا کہ اللہ کا نام لے کر اس کے پہلو میں نیزہ مار دو ۔ اس نے ایسا ہی کیا۔ اس اونٹ میں سے گوشت کا ایک ٹکڑا نکالا گیا جسے حضرت ابن عمر (رض) نے دو یا چار درہم میں خرید لیا۔