hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 20199

.

ابن أبي شيبة

20199
Ibn Abi Shaybah
(۲۰۲۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ سِیَاہٍ ، عَنْ أَبِی رَاشِدٍ السَّلْمَانِیِّ ، قَالَ : کُنْتُ أَرْعَی مَنَائِحَ لأَہْلِی بِظَہْرِ الْکُوفَۃِ یَعْنِی الْعِشَارَ ، قَالَ : فَتَرَدَّی مِنْہَا بَعِیرٌ فَخَشِیت أَنْ یَسْبِقنِی بِذَکَاۃٍ فَأَخَذْت حَدِیدَۃً فَوَجَأْت بِہَا فِی جَنْبِہِ ، أَوْ سَنَامِہِ ، ثُمَّ قَطَّعْتہ أَعْضَائً وَفَرَّقْتہ عَلَی سَائِرِ أَہْلِی ، ثُمَّ أَتَیْتُ أَہْلِی فَأَبَوْا أَنْ یَأْکُلُوا حَیْثُ أَخْبَرْتہمْ خَبَرَہُ فَأَتَیْت عَلِیًّا فَقُمْت عَلَی بَابِ قَصْرِہِ فَقُلْت : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، فَقَالَ : لَبَّیْکَاہُ لَبَّیْکَاہُ ، فَأَخْبَرْتہ خَبَرَہُ ، فَقَالَ : کُلْ وَأَطْعِمْنِی عَجُزَہُ۔
(٢٠٢٠٠) حضرت ابو راشد سلمانی فرماتے ہیں کہ میں اپنی حاملہ اونٹنیوں کو کوفہ کے پاس چرا رہا تھا کہ ایک اونٹ پانی میں بری طرح پھنس گیا۔ مجھے ڈر تھا کہ ذبح کرنے سے پہلے اس کی جان نکل جائے گی، چنانچہ میں نے ایک لوہا پکڑا اور اس کی کمر یا اس کے کوہان میں مار دیا۔ پھر میں نے اس کے ٹکڑے کردیئے اور اپنے گھر والوں کو دے دئیے۔ لیکن انھوں نے ساری تفصیل سن کر اسے کھانے سے انکار کردیا۔ میں حضرت علی (رض) کے پاس حاضر ہوا اور ان کے محل کے دروازے کے پاس کھڑے ہو کر میں نے آواز لگائی : اے امیر المؤمنین ! اے امیر المؤمنین ! حضرت علی (رض) نے فرمایا کہ میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں۔ میں نے انھیں پوری بات سنائی تو انھوں نے فرمایا کہ اسے کھالو اور اس کے پچھلے حصے کا گوشت مجھے دے دو ۔