hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 20252

.

ابن أبي شيبة

20252
Ibn Abi Shaybah
(۲۰۲۵۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ الْخِطْمِیِّ ، قَالَ : حدَّثَنِی خَالِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عنْ جَدِّی عُقْبَۃَ بْنِ فَاکِہٍ ، قَالَ : أَتَیْتُ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ نِصْفَ النَّہَارِ فَاسْتَأْذَنْت عَلَیْہِ فَخَرَجَ مُتَّزِرًا ، بِیَدِہِ عَصَی فَقُلْت : أَیْنَ کُنْت فِی ہَذِہِ السَّاعَۃِ ؟ فَقَالَ : کُنْت أَتْبَعُ ہَذِہِ الدَّابَّۃَ ، یَکْتُبُ اللَّہُ بِقَتْلِہَا الْحَسَنَۃَ وَیَمْحُو بِہِ السَّیِّئَۃَ فَاقْتُلْہَا ، وَہِیَ الْوَزَغُ۔ (ابن ماجہ ۱۳۱۶۔ احمد ۴/۷۸)
(٢٠٢٥٣) حضرت عقبہ بن فاکہ کہتے ہیں کہ میں نصف نہار کے وقت حضرت زید بن ثابت کے پاس حاضر ہوا۔ میں نے اندر آنے کی اجازت طلب کی تو وہ ازار پہنے ہوئے ہاتھ میں لاٹھی پکڑے باہر تشریف لائے۔ میں نے عرض کیا کہ اس وقت آپ کیا کر رہے ہیں ؟ انھوں نے فرمایا کہ میں اس جانور کو تلاش کررہا ہوں جس کو مارنے پر اللہ تعالیٰ ایک نیکی لکھتے ہیں اور ایک گناہ معاف فرماتے ہیں اس کو مارو اور وہ جانور چھپکلی ہے۔