(۲۰۲۵۸) حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ سَائِبَۃٍ مَوْلاَۃٍ لِفَاکِہِ بْنِ الْمُغِیرَۃِ أَنَّہَا دَخَلَتْ عَلَی عَائِشَۃَ فَرَأَتْ فِی بَیْتِہَا رُمْحًا مَوْضُوعًا ، فَقَالَتْ : یَا أُمَّ الْمُؤْمِنِینَ ، مَا تَصْنَعِینَ بِہَذَا ؟ قَالَتْ : نَقْتُلُ بِہَا ہَذِہِ الأَوْزَاغَ ، فَإِنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَنَا أَنَّ إبْرَاہِیمَ خَلِیلَ اللہِ لَمَّا أُلْقِیَ فِی النَّارِ لَمْ تَکُنْ دَابَّۃٌ فِی الأَرْضِ إِلاَّ أَطْفَأَتِ النَّارَ عَنْہُ غَیْرَ الْوَزَغِ ، فَأَنَّہُ کَانَ یَنْفُخُ عَلَیْہِ ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِقَتْلِہِ۔ (ابن ماجہ ۳۲۳۱۔ احمد ۶/۱۰۹)
(٢٠٢٥٨) حضرت فاکہ بن مغیرہ کی مولاۃ حضرت سائبہ فرماتی ہیں کہ میں ایک مرتبہ حضرت عائشہ (رض) کے کمرے میں ان کے پاس حاضر ہوئی تو وہاں ایک نیزہ پڑا تھا۔ میں نے پوچھا کہ اے ام المؤمنین ! آپ اس نیزے کا کیا کریں گی ؟ انھوں نے فرمایا کہ ہم اس سے چھپکلیوں کو قتل کریں گے۔ اللہ کے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں بتایا ہے کہ جب خلیل اللہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو آگ میں ڈالا گیا تو زمین پر موجود ہر جانور آگ کو بجھا رہا تھا جبکہ چھپکلی آپ پر پھونکیں مار کر اسے اور زیادہ بھڑکا رہی تھی اس پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے مارنے کا حکم دیا۔