hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 20275

.

ابن أبي شيبة

20275
Ibn Abi Shaybah
(۲۰۲۷۶) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِیِّ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی لَیْلَی : قَالَ أَبُو لَیْلَی : جَائَ رَجُلٌ إلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَہُ عَنِ الْحَیَّاتِ فِی الْبُیُوتِ ؟ فَقَالَ : إِنْ رَأَیْتُمُوہُنَّ فِی مَسَاکِنِکُمْ ، فَقُولُوا لَہُنَّ : نَنْشُدُکُمْ بِالْعَہْدِ الَّذِی أَخَذَ عَلَیْکُمْ نُوحٌ ، نَنْشُدُکُمْ بِالْعَہْدِ الَّذِی أَخَذَ عَلَیْکُمْ سُلَیْمَانُ بْنُ دَاوُد ، أَنْ لاَ تُؤْذُونَا ، فَإِنْ رَأَیْتُمْ مِنْہُنَّ شَیْئًا فَاقْتُلُوہُنَّ۔ (ترمذی ۱۴۸۵۔ ابوداؤد ۵۲۱۸)
(٢٠٢٧٦) حضرت ابو لیلیٰ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے گھروں میں سانپوں کے بارے میں سوال کیا ۔ آپ نے فرمایا کہ اگر تم انھیں اپنے گھروں میں دیکھو تو ان سے کہو کہ ہم تمہیں حضرت نوح سے کیا ہوا تمہارا وعدہ یاد دلاتے ہیں، ہم تمہیں حضرت سلیمان بن داؤد سے کیا ہو اتمہارا وعدہ یاد دلاتے ہیں کہ تم ہمیں تکلیف نہ دو ۔ پھر بھی اگر تم ان میں سے کسی کو دیکھو تو اسے مار ڈالو۔