hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 20285

.

ابن أبي شيبة

20285
Ibn Abi Shaybah
(۲۰۲۸۶) حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِقَتْلِ الْکِلاَبِ حَتَّی إِنَّ الْمَرْأَۃَ کَانَتْ تَدْخُلُ بِالْکَلْبِ فَیُقْتَلُ قَبْلَ أَنْ تَخْرُجَ ، قَالَ : لَوْلا أَنَّ الْکِلاَبَ أُمَّۃٌ مِنَ الأُمَمِ لأَمَرْتُ بِقَتْلِہَا فَاقْتُلُوا مِنْہَا کُلَّ أَسْوَدَ بَہِیمٍ الَّذِی بَیْنَ عَیْنَیْہِ نُقْطَتَانِ ، فَإِنَّہُ شَیْطَانٌ۔ (مسلم ۴۷۔ ابوداؤد ۲۸۴۰)
(٢٠٢٨٦) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کتوں کو مارنے کا حکم دیا۔ لوگوں نے اس حکم اس پابندی سے عمل کیا کہ اگر کوئی عورت شہر میں کتا لے کر آتی تو اس کے نکلنے سے پہلے کتے کو مار دیا جاتا تھا پھر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اگر کتے اللہ کی پیدا کی ہوئی جماعت نہ ہوتے تو میں سب کو قتل کرنے کا حکم دے دیتا، لہٰذا تم صرف اس تیز کالے کتے کو قتل کرو جس کی آنکھوں کے درمیان دو نقطے ہوں کیونکہ یہ کتا شیطان ہے۔