(۲۰۴۵) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ عِیسَی الرَّمْلِیُّ ، عَنْ رَزِینٍ قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی أَبِی جَعْفَرٍ ، فَقَالَ لَہُ : إِنِّی أَخْرُجُ فِی اللَّیْلَۃِ الْمَطِیرَۃِ فَأَدُوسُ الطِّینَ ؟ قَالَ : صَلِّ ، قَالَ : إِنِّی أَخَافُ أَنْ یَکُونَ فِیہَا النَّتَنُ وَالْقَذَرَۃُ ، فَکَأَنَّہُ غَضَبَ ، فَقَالَ : أَنْ کُنْتُ تَدُوسُ النَّتَننَ بِرِجْلَیْکَ ، فَخُذْ مَعَکَ مَائً فَاغْسِلْ بِہِ رِجْلَیْکَ۔
(٢٠٤٥) حضرت رزین فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی حضرت ابو جعفر کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ بعض اوقات میں بارانی رات میں گھر سے نکلتا ہوں اور میرے پاؤں پر کیچڑ لگ جاتا ہے اب میرے لیے کیا حکم ہے ؟ فرمایا نماز پڑھ لو، اس آدمی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات اس میں بدبو اور گندگی بھی ہوتی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ اگر تم کسی بدبو دار چیز سے گذرو تو پانی سے اسے دھو لو۔