hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 20489

.

ابن أبي شيبة

20489
Ibn Abi Shaybah
(۲۰۴۹۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : سَأَلْتُُہُ ، عَنْ رَجُلٍ أَسْکَنَ رَجُلاً دَارِہِ فَمَاتَ الْمُسْکِنُ وَالمسکَنُ، قَالَ: تَرْجِعُ إلَی وَرَثَۃِ الْمُسْکِنِ، قَالَ: قُلْتُ: یَا أَبَا عِمْرَانَ، ألیس کَانَ یُقَالُ: مَنْ مَلَکَ شَیْئًا حَیَاتَہُ، فَہُوَ لِوَرَثَتِہِ مِنْ بَعْدِہِ ، قَالَ : إنَّمَا ذَلِکَ فِی الْعُمْرَی ، فَأَمَّا السُّکْنَی وَالْغَلَّۃُ وَالْعَارِیَّۃُ فَإِنَّہَا تَرْجِعُ إلَی وَرَثَتِہَا۔
(٢٠٤٩٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے سوال کیا کہ اگر ایک آدمی کسی کو اپنے گھر میں ٹھہرائے، پھر ٹھہرانے والا اور ٹھہرا ہوا انتقال کر جائے تو کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ یہ مکان ورثاء کے پاس آجائے گا۔ میں نے عرض کیا اے ابو عمران ! کیا یہ نہیں کہا جاتا تھا کہ جو شخص کسی کو تاحیات کسی چیز کا مالک بنائے تو وہ اس کے بعد اس کے ورثاء کی ہوتی ہے۔ انھوں نے فرمایا کہ یہ آباد کی جانے والی زمینوں میں ہوتا ہے۔ رہائش، غلہ اور عاریہ ورثاء کی طرف لوٹتے ہیں۔