hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 20554

.

ابن أبي شيبة

20554
Ibn Abi Shaybah
(۲۰۵۵۵) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : سَمِعْتُ خَالِدَ بْنَ أَبِی عِمْرَانَ یُحَدِّثُ ، عَنْ حَنَشٍ ، عَنْ فَضَالَۃَ بْنِ عُبَیْدٍ ، قَالَ : أُتِیَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ خَیْبَرَ بِقِلاَدَۃٍ فِیہَا خَرَزٌ مُعَلَّقَۃٌ بِذَہَبٍ ابْتَاعَہَا رَجُلٌ بِتِسْعَۃِ دَنَانِیرَ ، أَوْ بِسَبْعَۃٍ فَأَتَی النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ ذَلِکَ لَہُ فَقَالَ : لاَ حَتَّی تُمَیِّزَ مَا بَیْنَہُمَا ، فَقَالَ : إنَّمَا أَرَدْت الْحِجَارَۃَ ، قَالَ : لاَ حَتَّی تُمَیِّزَ مَا بَیْنَہُمَا قَالَ : فَرَدَّہُ حَتَّی مَیَّزَ مَا بَیْنَہُمَا۔ (مسلم ۱۲۱۴۔ ابوداؤد ۳۳۴۴)
(٢٠٥٥٥) حضرت فضالہ بن عبید فرماتے ہیں کہ غزوہ خیبر میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک ہار لایا گیا جس میں پتھروں کے ساتھ سونا لگا ہوا تھا۔ ایک آدمی نے اسے نو یا سات دینار کا خریدا۔ جب وہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اپس آیا اور ساری بات عرض کی، تو آپ نے فرمایا کہ تمہارے لیے اسے خریدنا اس وقت تک درست نہیں جب تک فرق نہ کرلو۔ اس نے کہا کہ میں نے تو پتھروں کا ارادہ کیا تھا۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ فرمایا کہ یہ بیع اس وقت تک درست نہیں جب تک دونوں کے درمیان فرق نہ کرلو۔ پھر اس آدمی نے دوبارہ واپس کیا اور تمیز کرنے کے بعد خریدا۔