hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 20678

.

ابن أبي شيبة

20678
Ibn Abi Shaybah
(۲۰۶۷۹) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ قُرَّۃَ ، عَنْ ہَارُونَ بْنِ رِئَابٍ ، عَنْ سِنَانِ بْنِ سَلَمَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا وَہُوَ بِالْبَحْرَیْنِ ، قَالَ : کُنْتُ فِی أُغَیْلِمَۃٍ نَلْقُطُ الْبَلَحَ ، فَفَجِئَنَا عُمَرُ ، فسعی الْغِلْمَانُ ، فَقُمْتُ فَقُلْتُ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ إِنَّہُ مِمَّا أَلْقَتِ الرِّیحُ ، فَقَالَ : أَرِنِیہِ ، فَلَمَّا أَرَیْتُہُ ، قَالَ : انْطَلِقْ ، قُلْتُ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ تری ہَؤُلاَئِ الْغِلْمَانَ السَّاعَۃَ ، فَإِنَّک إذَا انْصَرَفْتَ عَنِّی انْتَزَعُوا مَا مَعِی ، قَالَ : فَمَشَی مَعِی حَتَّی بَلَغْتُ مَأْمَنِی۔
(٢٠٦٧٩) حضرت سنان بن سلمہ فرماتے ہیں کہ میں کچھ لڑکوں کے ساتھ کچی کھجوریں توڑ رہا تھا کہ اچانک حضرت عمر (رض) وہاں تشریف لے آئے، لڑکے بھاگ گئے اور میں وہاں کھڑا ہوگیا، میں نے کہا اے امیر المؤمنین ! میں ان کھجوروں کو اٹھا رہا تھا جو ہوا سے گرگئی ہیں، آپ نے فرمایا کہ مجھے دکھاؤ میں نے دکھایا تو آپ نے مجھے جانے کا حکم دیا، میں نے عرض کیا کہ جو لڑکے آپ نے ابھی دیکھے تھے وہ مجھ سے یہ کھجوریں چھین لیں گے، اس لیے آپ میرے ساتھ چلیں، حضرت عمر (رض) میرے گھر تک میرے ساتھ تشریف لے گئے۔