(۲۰۷۳۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ الْقَطَّانُ ، عَنْ شُعْبَۃ ، عَنْ فِرَاسٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ ، عنْ أَبِی مُوسَی ، قَالَ : ثَلاَثَۃٌ لاَ تُسْتَجَابُ لَہُمْ دَعْوَۃٌ : رَجُلٌ آتَی سَفِیہًا مَالَہُ ، وَقَالَ اللَّہُ : {وَلاَ تُؤْتُوا السُّفَہَائَ أَمْوَالَکُم} وَرَجُلٌ کَانَتْ عِنْدَہُ امْرَأَۃٌ سَیِّئَۃُ الْخُلُقِ فَلَمْ یُفَارِقْہَا وَلَمْ یُطَلِّقْہَا ، وَرَجُلٌ اشْتَرَی وَلَمْ یُشْہِدْ۔
(٢٠٧٣٩) حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ تین آدمیوں کی دعا قبول نہیں کی جائے گی، ایک وہ جو کسی بیوقوف کو اپنا مال دے، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے بیوقوفوں کو اپنا مال نہ دو ، دوسرا وہ آدمی جس کے پاس کوئی بداخلاق بیوی ہو وہ نہ اسے طلاق دے اور نہ اس سے جدا ہو اور تیسرا وہ آدمی جو کوئی چیز خریدے تو گواہ نہ بنائے۔