(۲۰۸۸۱) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ جَہْضَمِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، عَن مُحَمَّدِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ شَہْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، عَنْ شِرَائِ مَا فِی بُطُونِ الأَنْعَامِ حَتَّی تَضَعَ ، وَعَمَّا فِی ضُرُوعِہَا إلاَّ بِکَیْلٍ ، وَعَنْ شِرَائِ الْعَبْدِ وَہُوَ آبِقٌ ، وَعَنْ شِرَائِ الْمَغَانِمِ حَتَّی تُقْسَمَ ، وَعَنْ شِرَائِ الصَّدَقَاتِ حَتَّی تُقْبَضَ ، وَعَنْ ضَرْبَۃِ الْغَائِصِ۔
(٢٠٨٨١) حضرت ابو سعید (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جانوروں کے پیٹ میں موجود بچوں کی خریدو فروخت سے منع فرمایا جب تک وہ پیدا نہ ہوجائیں، اسی طرح تھنوں میں موجود دودھ کی خریدو فروخت سے منع فرمایا جب تک اسے نکال کر ماپ نہ لیا جائے، بھاگے ہوئے غلام کی بیع سے، اور مال غنیمت کی بیع سے جب تک انھیں تقسیم نہ کردیا جائے، زکوۃ میں آنے والی چیزوں کو خریدنے سے جب تک ان پر قبضہ نہ کرلیا جائے اور سمندر میں غوطہ لگانے والے سے یہ معاملہ کرنے سے بھی منع کیا کہ وہ سمندر میں غوطہ لگائے گا اور جو کچھ ملے گا وہ مشتری کو دے دے گا۔