hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 2092

.

ابن أبي شيبة

2092
Ibn Abi Shaybah
(۲۰۹۲) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِی عَائِشَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنِی عُبَیْدُ اللہِ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُتْبَۃَ ، قَالَ : أَتَیْتُ عَائِشَۃَ ، فَقُلْتُ : حَدِّثِینِی عَنْ مَرَضِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَتْ : نَعَمْ ، مَرِضَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَثَقُلَ ، فَأُغْمِیَ عَلَیْہِ ، فَأَفَاقَ فَقَالَ : ضَعُوا لِی مَائً فِی الْمِخْضَبِ ، قَالَتْ: فَفَعَلْنَا ، قَالَتْ : فَاغْتَسَلَ ، فَذَہَبَ لِینُوئَ فَأُغْمِیَ عَلَیْہِ ، ثُمَّ أَفَاقَ فَقَالَ : ضَعُوا لِی مَائً فِی الْمِخْضَبِ ، قَالَتْ : فَفَعَلْنَا ، قَالَتْ : فَاغْتَسَلَ ، فَذَہَبَ لِینُوئَ فَأُغْمِیَ عَلَیْہِ ، ثُمَّ أَفَاقَ فَقَالَ :ضَعُوا لِی مَائً فِی الْمِخْضَبِ ، فَاغْتَسَلَ حَتَّی فَعَلَہُ مِرَارًا۔ (بخاری ۶۸۷۔ مسلم ۳۱۱)
(٢٠٩٢) حضرت عبیداللہ بن عبداللہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عائشہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا کہ مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مرض الوفات کے بارے میں بتائیے۔ حضرت عائشہ نے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مرض لاحق ہوا تو آپ کی طبیعت بہت بوجھل ہوگئی، پھر آپ پر بےہوشی طاری ہوگئی، جب افاقہ ہوا تو آپ نے فرمایا کہ میرے لیے بڑے برتن میں پانی رکھو۔ چنانچہ ہم نے اس میں پانی رکھا اور آپ نے غسل فرمایا۔ آپ بڑی مشکل سے اٹھے، پھر آپ پر بےہوشی طاری ہوگئی، جب افاقہ ہوا تو آپ نے فرمایا کہ میرے لیے بڑے برتن میں پانی رکھو، ہم نے ایسا ہی کیا۔ آپ نے پھر غسل کیا اور بڑی مشکل سے اٹھے، آپ پر پھر بےہوشی طاری ہوگئی۔ پھر افاقہ ہوا تو آپ نے فرمایا کہ میرے لیے پانی رکھو۔ چنانچہ آپ نے پھر غسل فرمایا اور ایسا کئی مرتبہ کیا۔