hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 21255

.

ابن أبي شيبة

21255
Ibn Abi Shaybah
(۲۱۲۵۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَیُّمَا رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً عَلَی صَدَاقٍ ، أَوْ عِدَۃٍ ، فَہُوَ لَہَا إذَا کَانَ قَبْلَ عُقْدَۃِ النِّکَاحِ ، فَإِنْ حَبَا أَہْلَہَا حِبَائً بَعْدَ عُقْدَۃِ النِّکَاحِ ، فَہُوَ لَہُمْ ، وَأَحَقُّ مَا أُکْرِمَ بِہِ الرَّجُلُ ابْنَتُہُ وَأُخْتُہُ۔ (ابوداؤد ۲۱۳۔ احمد ۱۲۲)
(٢١٢٥٦) حضرت مکحول (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب کوئی آدمی کسی عورت کے ساتھ مہر یا کسی وعدہ پر نکاح کرے تو اگر وہ وعدہ اور حق مہر نکاح سے قبل طے ہوگیا تھا تو وہ عورت کا حق ہے۔ اور اگر نکاح کے بعد مرد عورت کے گھر کے افراد کو کوئی چیز عطیہ کرتا ہے تو وہ ان کے لیے ہے اور آدمی کا جس چیز سے بھی اکرام کیا جائے اس کا سب سے زیادہ حق دار اس کی بیٹی اور بہن ہے۔