hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 2128

.

ابن أبي شيبة

2128
Ibn Abi Shaybah
(۲۱۲۸) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ مَنْبُوذٍ ، عَنْ أُمِّہِ ، قَالَتْ : دَخَلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَلَی مَیْمُونَۃَ ، فَقَالَتْ : أَیْ بُنَیَّ ، مَا لِی أَرَاکَ شَعْثًا رَأْسُکَ ؟ قَالَ : إِنَّ أُمَّ عَمَّارٍ مُرَجِّلَتِی حَائِضٌ ، قَالَتْ : أَیْ بُنَیَّ ، وَأَیْنَ الْحَیْضَۃُ مِنَ الْیَدِ ؟ کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَضَعُ رَأْسَہُ فِی حِجْرِ إِحْدَانَا وَہِیَ حَائِضٌ۔ (نسائی ۲۶۷۔ احمد ۶/۳۳۱)
(٢١٢٨) حضرت منبوذ کی والدہ فرماتی ہیں کہ حضرت ابن عباس حضرت میمونہ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ اے میرے بیٹے ! کیا بات ہے میں تمہارے بالوں کو پراگندہ حالت میں دیکھ رہی ہوں۔ انھوں نے فرمایا کہ میرے بالوں میں کنگھی کرنے والی ام عمار حالت حیض میں ہیں۔ حضرت میمونہ نے فرمایا کہ اے میرے بیٹے ! حیض کیا ہاتھ میں ہوتا ہے ؟ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنا سر مبارک ہم میں کسی کی گود میں رکھتے تھے حالانکہ وہ حائضہ ہوتی تھی۔