hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 2130

.

ابن أبي شيبة

2130
Ibn Abi Shaybah
(۲۱۳۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، وَمُجَاہِدٍ ، قَالاَ فِی الْمَرِیضِ تُصِیبُہُ الْجَنَابَۃُ فَیَخَافُ عَلَی نَفْسِہِ ، قَالَ : ہُوَ بِمَنْزِلَۃِ الْمُسَافِرِ الَّذِی لاَ یَجِدُ الْمَائَ یَتَیَمَّمُ ۔ وَسَأَلْتُ عَطَائً ، فَقَالَ : لاَ بُدَّ مِنَ الْمَائِ وَیُسَخَّنُ لَہُ۔
(٢١٣٠) حضرت سعید بن جبیر اور حضرت مجاہد اس مریض کے بارے میں جسے جنابت لاحق ہوجائے اور غسل کرنے کی صورت میں نقصان کا ڈر ہو، فرماتے ہیں کہ وہ اس مسافر کے درجہ میں ہے جسے پانی نہ ملے اور وہ تیمم کرے۔ حضرت قیس کہتے ہیں کہ میں نے اس بارے میں حضرت عطاء سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ پانی کا استعمال ضروری ہے، خواہ گرم کر کے استعمال کرے۔