(۲۱۳۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : ثَلاَثَۃٌ لاَ یُکَلِّمُہُمُ اللَّہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ : رَجُلٌ مَنَعَ ابْنَ السَّبِیلِ فَضْلَ مَائٍ عِنْدَہُ ، وَرَجُلٌ حَلَفَ عَلَی سِلْعَۃ بَعْدَ الْعَصْرِ ( یَعْنِی : کَاذِبًا ) وَرَجُلٌ بَایَعَ إمَامًا ، فَإِنْ أَعْطَاہُ وَفَی ، وَإِنْ لَمْ یُعْطِہِ مِنْہَا لَمْ یَفِ۔
(مسلم ۱۷۲۔ ابوداؤد ۳۴۶۸)
(٢١٣٤٦) حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تین بدنصیب ایسے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن کلام نہیں فرمائے گا، اول وہ شخص جس کے پاس زائد پانی موجود ہو لیکن وہ مسافر کو نہ دے، دوسرا وہ شخص جو اپنے سامان کو فروخت کرنے کے لیے جھوٹی قسم اٹھائے، تیسرا وہ شخص جو امام کے ہاتھ پر بیعت کرے ، پس اگر وہ اس کو کچھ عطاء کرے تو بیعت کو پورا کرے اور اگر کچھ عطاء نہ کرے تو اس کو پورا نہ کرے۔