(۲۱۳۹۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : جَائَتِ امْرَأَۃٌ إلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَتْ : إنِّی تَصَدَّقْت عَلَی أُمِّی بِجَارِیَۃٍ فَمَاتَتْ أُمِّی وَبَقِیَتِ الْجَارِیَۃُ فَقَالَ لَہَا: وَجَبَ أَجْرُک ، وَرَجَعَتْ إلَیْک فِی الْمِیرَاثِ۔ (مسلم ۸۰۵۔ ابوداؤد ۱۶۵۳)
(٢١٣٩٦) حضرت ابن بریدہ (رض) اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک خاتون حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا : میں نے اپنی والدہ پر ایک باندی صدقہ کی تھی، میری والدہ کا انتقال ہوگیا اور باندی میرے پاس رہ گئی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تیرا اجر پورا ہوگیا اور وہ باندی وراثت میں تیری طرف لوٹ آئی۔