hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 21472

.

ابن أبي شيبة

21472
Ibn Abi Shaybah
(۲۱۴۷۳) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ زَیْدٍ أَبِی الْمُعَلَّی ، مَوْلًی لِبَنِی تَمِیمٍ ، قَالَ : شَہِدْت إیَاسَ بْنَ مُعَاوِیَۃَ واخْتُصِمَ إلَیْہِ فِی جَارِیَۃٍ ، فَقَالَ الرَّجُلُ : إنِّی اشْتَرَیْت مِنْ ہَذَا جَارِیَۃً فَوَجَدْتُہَا حَمْقَائَ ! قَالَ : مَا أَعْلَمُہُ یُرَدُّ مِنَ الْحُمْقِ ، فَقَالَ : إِنَّہُ حُمْقٌ کَالْجُنُونِ ، قَالَ : فَقَالَ لَہَا بِالْفَارِسِیَّۃِ : تَذْکُرِینَ لَیْلَۃَ وُلِدْتِ ؟ قَالَتْ : نَعَمْ ، قَالَ : فَقَالَ لَہَا : أَیَّ رِجْلَیْکِ أَطْوَلَ ؟ قَالَ : فَقَالَتْ بِإحدَی رِجْلَیْہَا : ہَذہ ، قَالَ : فَرَدَّہَا۔
(٢١٤٧٣) حضرت زید ابو المعلّی (رض) فرماتے ہیں کہ میں حضرت ایاس بن معاویہ (رض) کے پاس حاضر تھا، اس کے پاس ایک باندی کا جھگڑا لایا گیا، ایک شخص نے کہا کہ میں نے اِ س سے باندی خریدی تھی یہ تو احمق ہے، دوسرے نے کہا کہ مجھے تو نہیں معلوم کہ حماقت کی وجہ سے واپس لوٹایا جائے گا، اس شخص نے عرض کیا کہ حماقت بھی تو جنون کی طرح ہے، آپ (رض) نے اس خاتون (باندی) سے فارسی میں دریافت کیا کہ تجھے وہ رات یاد ہے جس میں تو پیدا ہوئی تھی ؟ اس نے کہا کہ ہاں، آپ (رض) نے اس سے پوچھا کہ تیری کون سی ٹانگ لمبی ہے ؟ اس نے ایک ٹانگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ، پس اس کو واپس پہلے مالک کی طرف لوٹا دیا گیا۔