(۲۱۵۶۳) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ ؛ فِی الرَّجُلِ یَکُونُ فِی یَدِہِ الثَّوْبُ فَیُقِیمُ الرَّجُلُ الْبَیِّنَۃَ أَنَّہُ ثَوْبُہُ ، وَیُقِیمُ الَّذِی ہو فِی یَدِہِ الْبَیِّنَۃَ أَنَّہُ ثَوْبُہُ ، فَقَالَ : ہُوَ لِلَّذِی ہُوَ فِی یَدِہِ ، وَقَالَ فِی الدَّابَّۃِ : یُقِیمُ ہَذَا الْبَیِّنَۃَ أنہا دابتہ ، وَیُقِیمُ الَّذِی ہی فِی یَدِہِ الْبَیِّنَۃَ أَنَّہَا دَابَّتُہُ ، قَالَ : ہِیَ لِلَّذِی ہِیَ فِی یَدِہِ۔
(٢١٥٦٣) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ ایک شخص کے پاس کپڑا تھا ایک شخص نے گواہ پیش کر دئیے کہ یہ اس کا کپڑا ہے، اور جس کے پاس تھا اس نے بھی گواہ پیش کر دئیے کہ یہ اس کا ہے، تو آپ نے فرمایا کہ جس کے قبضہ میں ہے اس کا ہے، اور جانور میں ایک شخص نے گواہ پیش کئے کہ یہ اس کا جانور ہے، اور جس کا قبضہ تھا اس نے گواہ پیش کر دئیے کہ یہ اس کا جانور ہے ، آپ نے فرمایا جس کے قبضہ میں ہے اس کا ہے۔