(۲۱۵۷۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنِ الْحَارِثِ فِی رَجُلٍ کَانَ لَہُ عَلَی رَجُلٍ دَرَاہِمُ فَقَالَ لَہُ : اشْتَرِ لِی بِہَا شَیْئًا فَقَالَ : لاَ بَأْسَ ، وَإِنْ ہَلَکَ الَّذِی اشْتَرَی لَہُ فَبَیِّنَتُہُ أَنَّہُ لہُ اشْتَرَاہُ ، وَإِلاَّ لَمْ یُصَدَّقْ أَنَّہُ اشْتَرَاہُ لَہُ ، وَإِنْ کَانَتْ مُضَارَبَۃً فَلاَ یَشْتَرِی لَہُ بِہَا شَیْئًا حَتَّی یَقْبِضَہَا ، أَوْ یُعْطِیَہَا وَلِیًّا لَہُ۔
(٢١٥٧١) حضرت حارث سے مروی ہے کہ ایک شخص کے ذمہ دوسرے کے کچھ دراہم بطور امانت تھے، اس شخص نے اس سے کہا کہ ان سے میرے لیے کچھ خرید لے، آپ نے فرمایا کہ کوئی حرج نہیں، ہاں اگر وہ چیز ہلاک ہوگئی اس کو گواہ پیش کرنے پڑیں گے کہ وہ اس کے لیے خریدا گیا تھا، وگرنہ اس کی تصدیق نہیں کی جائے گی کہ وہ اس کے لیے خریدا گیا تھا، اور اگر وہ بطور مضا ربت ہو تو وہ اس سے اس کے لیے کچھ نہ خریدے جب تک کہ وہ اس پر قبضہ نہ کرلے یا اس کو اس پر کوئی ولی نہ دے دے۔