hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 21600

.

ابن أبي شيبة

21600
Ibn Abi Shaybah
(۲۱۶۰۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِسَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ : أَبِیعُ تَمْرَ أَرْضِی وَأَسْتَثْنِی ؟ قَالَ : لاَ تَسْتَثْنِی إلاَّ شَجَرًا مَعْلُومًا ، وَلاَ تَبْرَأْنَّ مِنَ الصَّدَقَۃِ۔ قَالَ : فَذَکَرْتہ لِمُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ فَکَأَنَّہُ أَعْجَبَہُ۔
(٢١٦٠١) حضرت عمرو بن شعیب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب (رض) سے دریافت کیا کہ : میں اپنی زمین کے پھل فروخت کر کے اس میں سے کچھ حصہ الگ کرسکتا ہوں ؟ آپ نے فرمایا مستثنیٰ نہ کرو، اگر کرنا ہے تو ایک معین درخت الگ کرلو، لیکن اس کو بھی صدقہ سے بری نہ کرنا۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد بن سیرین (رض) سے اس کا ذکر کیا تو آپ نے اس رائے کو پسند فرمایا۔