(۲۱۶۶۷) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ ، قَالَ : کُنْتُ جَالِسًا مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ فِی الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إذْ أَتَاہُ رَجُلٌ فَقَالَ : إنَّا نَأْخُذُ الأَرْضَ مِنَ الدَّہَاقِینِ ، فَأَعْتَمِلُہَا بِبَذْرِی وَبَقَرِی ، فَآخُذُ حَقِّی وَأُعْطِیہِ حَقَّہُ ، فَقَالَ لَہُ : خُذْ رَأْسَ مَالِکَ ، وَلاَ تَزدْ عَلَیْہِ شَیْئاً فَأَعَادَہَا عَلَیْہِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ، کُلُّ ذَلِکَ یَقُولُ لَہُ ہَذَا۔
(٢١٦٦٧) حضرت حبیب بن ابی ثابت فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عباس (رض) کے ساتھ مسجد حرام میں بیٹھا ہوا تھا، آپ کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا اور عرض کیا کہ ہم جاگیر داروں سے زمین لیتے ہیں، اور اس میں اپنے دانہ اور بیل سے محنت کرتے ہیں اور ان سے اپنا حق وصول کرتے ہیں اور ان کو ان کا حق دے دیتے ہیں۔ آپ (رض) نے اس سے فرمایا صرف راس المال لیا کرو اس سے زیادہ نہ لیا کرو، اس نے تین مرتبہ آپ سے پوچھا آپ نے تینوں بار یہی جواب دیا۔