hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 21676

.

ابن أبي شيبة

21676
Ibn Abi Shaybah
(۲۱۶۷۷) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ ، عَنْ رِفَاعَۃَ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِیجٍ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمُزَارَعَۃِ وَالإِجَارَۃِ : إلا أن یَشْتَرِیَ الرَّجُلُ أَرْضًا ، أَوْ یُعَارَ ، ثُمَّ قَالَ : أَعَارَ أبِی أَرْضًا مِنْ رَجُلٍ فَزَرَعَہَا وَبَنَی فِیہَا بُنْیَانًا ، فَخَرَجَ إلَیْہَا فَرَأَی الْبُنْیَانَ فَقَالَ : مَنْ بَنَی ہَذَا ؟ فَقَالُوا : فُلاَنُ الَّذِی أَعَرْتہ ، فَقَالَ : أَعِوَضٌ مِمَّا أَعْطَیْتہ ؟ قَالُوا : نَعَمْ ، قَالَ : لاَ أَبْرَحُ حَتَّی تَہْدِمُوہُ۔
(٢١٦٧٧) حضرت رفاعۃ بن رافع ابن خدیج (رض) فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے زمین کی مزارعۃ اور اجارہ سے منع فرمایا ہے، مگر یہ کہ آدمی اس کو خرید لے یا معین مدت کے لیے کرایہ پر لے لے، پھر فرمایا کہ میرے والد محترم نے ایک شخص سے زمین عاریۃ لی اور اس میں کھیتی باڑی کی اور اس میں ایک عمارت بنا لی ، پھر وہ مالک زمین اس طرف آیا اور اس نے عمارت دیکھی اور پوچھا کس نے یہ عمارت بنائی ہے ؟ لوگوں نے کہا فلاں شخص نے جس کو آپ نے زمین عاریۃً دی تھی، اس نے کہا کہ کیا یہ عوض ہے اس کو جو میں نے اس کو دیا تھا ؟ لوگوں نے کہا ہاں، اس نے کہا کہ میں یہاں سے نہیں ہٹوں گا جب تک کہ تم لوگ اس کو گِرا نہ دو ۔